ہومINR / EUR • کرنسی
add
INR / EUR
گزشتہ قیمت
0.011
مارکیٹ کی خبریں
بھارتی روپیہ کے بارے میں
بھارتی روپیہ بھارت میں استعمال ہونے والے زرمبادلہ کی اکائی ہے۔ بھارتی روپیہ بھارت کے مرکزی بینک کی تصدیق سے جاری کیا جاتا ہے۔ عام طور پر بھارتی روپیہ کے لیے انگریزی میں Rs مستعمل تھا، لیکن اب اس کا نیا شارہ ₹ استعمال ہوتا ہے۔ بھارتی روپیہ کا ISO 4217 کوڈ INR مقرر کیا گیا ہے۔ 5 مارچ، 2009ء کو بھارتی حکومت نے بھارتی روپیہ کے لیے شارہ منتخب کرنے کے لیے ایک انعامی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ جدید بھارتی روپیہ کو سو پیسے کی اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کی اکائی پیسہ ہے۔
بھارت کے مختلف حصوں میں بھارتی روپیہ کو مختلف تلفظ کے ساتھ لکھا اور پکارا جاتا ہے، جیسے اردو میں روپیہ، ہندی میں روپیا، تیلگو میں روپائی، تامل میں روبے، مالیالم میں روپا، مراٹھی میں روپیے اور سنسکرت میں روپیاکم۔ جنوبی ایشیا میں کرنسی کے لیے استعمال ہونے والا لفظ روپیہ دراصل چاندی کے سکے کے لیے قدیم زمانہ میں استعمال ہوتا تھا۔ بنگلہ میں اسے ٹکہ بھی کہا جاتا ہے۔ Wikipediaیورو کے بارے میں
یورو یورپ کے اکثر ممالک میں رائج کرنسی کا نام ہے۔ یہ 1999ء میں دنیاوی معیشت میں متعارف کیا گیا اور 2002ء میں سکوں اور نوٹوں کی شکل میں جاری کیا گیا۔ یورپی یونین کے تمام ممالک اس کرنسی کو اپنا سکتے ہیں اگر وہ کچھ مالیاتی شرائط کو پورا کر لیں۔ تمام ممبر ممالک کے لیے آخر کار اس کرنسی کو اپنانا لازمی ہے۔ 2004ء تک آسٹریا، بلجیم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، پرتگال اور سپین اسے اپنا چکے ہیں۔
یورو کرنسی 1، 2، 5، 10، 20، 50 سینٹ اور 1 اور 2 یورو کے سکوں اور 5، 10، 20، 50، 100، 200 اور 500 یورو کے نوٹوں پر مشتمل ہے۔ Wikipedia